22 اکتوبر 2014 - 11:03
بین الاقوامی فوج کا کردوں کی فوجی مدد پر حملہ

داعش کے خلاف جد جہد کے لئے بنے بین الاقوامی اتحاد نے شام کے عین العرب یا کوبانی علاقے میں کرد ملیشیا کی فوجی امداد پر حملہ کرکے اسے تباہ کر دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے غلطی سے کرد ملیشیا کی فوجی امداد پر بمباری کرکے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج کو یہ خوف تھا کہ کہیں یہ امداد داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھ نہ لگ جائے۔

امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج نے محاصرے میں گھر كردوں کے لئے جا رہی فوجی مدد کو داعش کے ہاتھ لگنے سے پہلے ہی حملہ کرکے تباہ کر دیا۔ دوسری طرف امریکا کے جنگی طیاروں نے البلده علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر چھ حملے کئے جن میں ان کی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی۔ ان حملوں میں کتنے دہشت گرد مارے گئے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ اس سے پہلے اطلاعات ملی تھی امریکا کی سربراہی میں بنے اتحاد نے داعش کے قبضے والے علاقوں میں ہتھیار گرائے ہیں۔ امریکی حکام نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام غلطی سے ہوا۔
.......

/169